ٹیکنالوجی

مشتری پر کڑکنے والی بجلی دنیا کی بجلی سے 100 گنا زیادہ طاقتور ہے، ماہرین

ماہرین کے مطابق سیارہ مشتری پر کڑکنے والی بجلی زمینی بجلی کے مقابلے میں کہیں زیادہ طاقتور ہوتی ہے۔ماہرین کے کچھ اندازوں کے مطابق مشتری پر کڑکنے والی بجلی تقریباً 100 گنا تک زیادہ توانائی رکھتی ہے۔مشتری پر بجلی میں شدت کی چند بڑی وجوہات میں پہلی وجہ بڑا سائز ہے۔ مشتری نظامِ شمسی کا سب سے بڑا سیارہ ہے، اس کے طوفان بھی اسی حساب سے بہت بڑے ہوتے ہیں۔اسی طرح یہ بنیادی طور پر ہائیڈروجن اور ہیلیم پر مشتمل ہے جو بجلی کے مختلف اور زیادہ شدید اخراج کا سبب بنتے ہیں۔ مشتری پر Great Red Spot جیسے صدیوں پرانے طوفان موجود ہیں جو شدید برقی سرگرمی پیدا کرتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button