ٹیکنالوجی

شہابیے کا زور دار دھماکا، متعدد امریکی ریاستیں گونج اٹھیں

امریکا کے شہر کلیولینڈ میں ایک زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی جس کے حوالے سے ناسا نے بتایا کہ یہ ایک شہابیے کی وجہ سے ہوا جس کا سائز تقریباً چھ فٹ اور وزن تقریباً سات ٹن تھا۔ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پرjacecraftmiller نے ایک پوسٹ میں شمال مشرقی اوہائیو میں زبردست دھماکے کی آواز سے متعلق NWSCLE سے پوچھا۔درحقیقت، کم از کم 10 ریاستوں (ڈیلاویئر، الینوائے، انڈیانا، کینٹکی، میری لینڈ، مشی گن، نیو یارک، اوہائیو، پنسلوانیا، ورجینیا) کے علاوہ واشنگٹن ڈی سی اور کینیڈا کے صوبے اونٹاریو سے بھی عینی شاہدین نے اس آسمانی جسم کی رپورٹ دی، جو 8:56 بجے ایسٹرن ڈے ٹائم (EDT) پر فضا میں گزرا۔خلائی ادارے ناسا کے مطابق اس شہابیے نے فضا میں ٹوٹتے وقت 250 ٹن ٹی این ٹی کے برابر توانائی خارج کی، جس سے ایک طاقتور پریشر ویو بنی جو زمین تک پہنچی اور اسی وجہ سے لوگوں نے زور دار دھماکوں اور گونجتی آوازوں کو محسوس کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button