بین الاقوامی
ٹیکساس: خطرناک موادلے جانے والی ٹرین کی 35 بوگیاں پٹری سے اترگئیں

ٹیکساس(نامہ نگار)ٹیکساس میں خطرناک موادلےجانے والی ٹرین پٹری سے اترگئی جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حادثہ گزشتہ روز دوپہر 2 بجے کے وقت پیش آیا جس دوران ٹرین کی 35 بوگیاں پٹری سے اترگئیں۔جائے وقوعہ سے حاصل ہونے والی ویڈیو فوٹیج میں بھڑکتی آگ کو قریبی جھاڑیوں تک پھیلتا دیکھا گیا۔ حکام کے مطابق امدادی کارروائیاں جاری ہیں تاہم جائے وقوعہ پر حالات کنٹرول میں ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق حادثے کے نتیجے میں خوش قسمتی سے کوئی بھی شخص زخمی نہ ہوا تاہم حادثے کی وجہ تاحال معلوم نہیں کی جاسکی ہے۔