ٹیکنالوجی
جرمنی: کھدائی کے دوران 2000 برس قدیم اہم رومی مقام دریافت

جرمنی میں مزدوروں نے کام کے دوران تقریباً 2000 برس قدیم اہم رومی مقام دریافت کر لیا۔اس حادثاتی دریافت (جو ایل وی آر یہودی میوزیم کی تعمیر کے دوران ہوئی) میں ایک نجی قربان گاہ (جہاں دیوی دیوتاؤں کو بلی چڑھائی جاتی تھی)، ایک عمارت کی وسیع بنیادیں اور ایک پتھر کا زینہ شامل تھے۔ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے اس بات کی تصدیق کی کہ اس جگہ کی اصل رومی قبضے کی پہلی صدی سے ملتی ہیں۔ان سب سے سب سے پرانا ڈھانچہ پتھر کے زینے کا ہے جس کا صرف درمیانی حصہ باقی ہے۔ یہ زینہ پریٹوریم (مقامی گورنر کی سرکاری رہائش گاہ) دریائے رائن کی جانب جاتا تھا۔ تاہم، اس کے سروں کا حتمی طور پر تعین نہیں کیا جا سکا ہے۔



