خلا میں موجود ’شہر تباہ کرنے والے سیارچوں‘ سے متعلق انتباہ جاری!

ناسا کے سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ زمین اپنے گرد خلا میں تیزی سے گھومنے والے ہزاروں ’شہر تباہ کرنے والے‘ سیارچوں کے خلاف فی الحال اپنا دفاع نہیں کر سکتی۔ان کے اندازے کے مطابق تقریباً 15 ہزار درمیانے حجم کے ایسے خلائی پتھر موجود ہیں جو زمین سے ٹکرانے کے فاصلے پر ہیں مگر اب تک دریافت نہیں ہو سکے۔سن 2022 میں ہونے والے مشن ڈارٹ (DART) نے ثابت کیا تھا کہ ہنگامی صورتِ حال میں ہم راکٹ کے ذریعے کسی سیارچے کا رخ موڑ سکتے ہیں۔ تاہم، اس مہم کی سربراہ نے کہا ہے کہ اگر دوبارہ ایسا خطرہ پیدا ہوا تو ہم فی الحال اس کے لیے تیار نہیں۔ڈی اے آر ٹی مشن کی چیف ڈاکٹر نینسی (جو جان ہوپکنز یونیورسٹی سے وابستہ ہیں) کا کہنا تھا کہ ہمیں ان شہر تباہ کرنے والے سیارچوں کی فکر لاحق رہتی ہے۔ڈی آر ٹی ایک شاندار عملی مظاہرہ تھا، لیکن اگر واقعی کوئی خطرہ سامنے آ جائے تو ہمارے پاس ایسا تیار نظام موجود نہیں جسے فوراً استعمال کیا جا سکے۔



