غیر معمولی سرد موسم کے باعث آرٹیمس ٹو مشن کی آزمائش مؤخر

امریکی خلایہ ادارے ناسا نے کو فلوریڈا میں غیر معمولی سرد موسم کے باعث چاند کے گرد اپنے پہلے انسان بردار مشن کو مؤخر کر دیا ہے۔ یہ مشن ناسا کے 50 برس سے زیادہ عرصے میں پہلی بار چاند پر انسان کو بھیجے جانے کے مشن کی کڑی ہے۔امریکی خلائی ادارے کے مطابق لانچ سائٹ پر آنے والی ایک نایاب آرکٹک سرد لہر کی وجہ سے آرٹیمس ٹو مشن کا شیڈول آگے بڑھانا پڑ گیا۔اب عملے کے ساتھ پہلے آرٹیمس مون مشن کی لانچنگ کی نئی تاریخ 8 فروری سے پہلے ممکن نہیں۔ اس سے قبل یہ تاریخ 6 فروری طے کی گئی تھی۔ناسا ہفتے کے روز 98 میٹر (322 فٹ) طویل اسپیس لانچ سسٹم (ایس ایل ایس) راکٹ کا فیولنگ ٹیسٹ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار تھا۔ تاہم، درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی نیچے ہوجانے کی صورت میں جمعرات کی رات تمام سرگرمیاں منسوخ کر دی گئیں۔اگر موسم سازگار رہا تو اب یہ اہم ڈریس ریہرسل پیر کے روز کرنے کا منصوبہ ہے۔



