ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ کے ذریعے کائنات کے ابتدا ئی مراحل کی نئی معلومات جاری

جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ استعمال کرنے والے محققین نے ایک گلیکسی کا سراغ لگایا ہے جو کائنات کی موجودگی کے ابتدائی مراحل سے متعلق نئی معلومات فراہم کر رہا ہے جو ان کے مطابق اس سے قبل تصور نہیں کی گئی تھیں۔ٹیکنالوجی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ کے ذریعے تحقیق کرنے والے ماہرین نے بتایا کہ انہوں نے کائنات کے ابتدائی مراحل کی معلومات فراہم کرنے والا گلیسی دریافت کرلیا۔ماہرین فلکیات کی جانب سے جاری کی گئیں نئی معلومات ایک روشن گلیکسی کے بارے میں ہے جس کو ایم او ایم-زیڈ14 (MoM-z14) کا نام دیا گیا ہے، ٹیم کے مطابق یہ گلیکسی بگ بینگ کے 280 ملین سال بعد موجود تھا۔یہ عرصہ طویل عرصہ لگتا ہے لیکن کائنات کی تقریباً 13.8 ارب سال سے موجودگی کے تناظر میں دیکھا جائے تو ماہرین فلکیات نے بگ بینگ کی پیدائش سے پائے جانے والے قریب ترین شواہد ہیں، جس کے نتیجے میں ایم او ایم-زیڈ 14 کائنات کے ابتدائی مراحل سے جڑے چند اہم معلومات اور کچھ حیران کن انکشافات فراہم کرسکتا ہے۔



