ٹیکنالوجی

گرگٹ سے بھی تیز تر رنگ بدلنے والے موبائل کی چھپر پھاڑ مقبولیت

سام سنگ کے حال ہی میں لانچ ہونے والے رنگ و روپ بدلتے موبائل فون نے سائنس اور فکشن سے مل کر دنیا بھر میں دھوم مچادی ہے۔سام سانگ کا یہ موبائل صرف ایک نیا فون ہی ہے بلکہ متعدد زاویوں سے فولڈ ہونے والی لچکدار اسکرین کی بدولت یہ ایک کشادہ ڈیجیٹل ورک اسپیس بن جاتا ہے۔جہاں موبائل صارف بیک وقت کئی ایپس چلا سکتا ہے بالکل ایسے جیسے کمپیوٹر کی اسکرین پر ونڈوز کھلی ہوں۔ اس فون کو بلو ٹوتھ کی بورڈ اور ماؤس سے بھی جوڑا جا سکتا ہے۔اس کی یہی خاصیت اسے ایک منی لیپ ٹاپ میں تبدیل کر دیتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ گوگل جمینی اسمارٹ اسسٹنٹ بھی شامل ہے۔جس کے باعث یہ ملٹی ٹاسکنگ ایپس کے درمیان سوئچنگ اور کام کی ترتیب کو نہایت آسان بنانے کے قابل بن جاتا ہے۔مکمل فولڈ ہوکر کھلنے پر فون انتہائی پتلا نظر آتا ہے جبکہ فولڈ ہونے پر یہ قدرے موٹا محسوس ہوتا ہے، جیسے دو فون ایک ساتھ رکھ دیے گئے ہوں۔اس کے باوجود سام سنگ کا دعویٰ ہے کہ یہ تجربہ پچھلے فولڈ ایبل فونز کے مقابلے میں کہیں زیادہ بہتر ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button