ٹیکنالوجی
خلا کی گہرائیوں میں ’آوارہ سیارہ‘ دریافت

کائنات میں دریافت ہونے والے زیادہ تر سیارے کسی نہ کسی ستاروی نظام میں ہوتے ہیں، جیسے کہ ہماری زمین اور اس نظام شمسی کے دیگر سیارے۔کچھ سیارے کائنات میں آزادانہ موجود ہوتے ہیں اور کسی نظام کا حصہ نہیں ہوتے۔یہ فلکی اِجرام کم روشن ہونے کی وجہ سے دیگر سیاروں کے مقابلے میں زیادہ پُراسرار ہوتے ہیں۔ جبکہ دیگر سیاروں کی نشان دہی کے لیے اہم طریقہ ان کے ستاروں کے سامنے ان سیاروں کی حرکت کا مشاہدہ کرنا ہوتا ہے۔ اس لیے ستارے کے بغیر ان آوارہ سیاروں کا مشاہدہ انتہائی مشکل ہو جاتا ہے۔اب سائنس دانوں نے مائیکرو-لینسنگ ایونٹ (ایک عمل جس میں سیارے کے پشت پر موجود ستارے کی روشنی کو بڑھا دیتی ہے) کا استعمال کرتے ہوئے ان سیاروں میں سےایک کی نشان دہی کی ہے۔



