سال 2025 کے انوکھے ٹیک تجربات جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے

دنیا بھر میں 2025 کے دوران ٹیکنالوجی کے میدان میں کئی ایسے عجیب و غریب واقعات سامنے آئے جنہوں نے ماہرین اور صارفین دونوں کو حیران کردیا۔عالمی ٹیک ویب سائٹ TechRadar کے مطابق 2025 میں کچھ افراد نے محض شوق کی بنیاد پر ایسے انوکھے ٹیک تجربات کیے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئے، یہ واقعات کبھی مزاحیہ اور کبھی حیران کن نوعیت کے تھے۔جاپان میں کپڑے سے تیار کیے گئے اسپیکرز متعارف کروائے گئے جو نہ صرف لباس کی طرح پہنے جا سکتے ہیں بلکہ آواز بھی پیدا کرتے ہیں۔ تاہم آڈیو معیار عام اسپیکرز جیسا ہی رہا لیکن اس کا آرٹ اور ٹیکنالوجی کے امتزاج میں بڑا اثر دیکھا گیا۔ایک ٹیک ماہر نے انتہائی کم صلاحیت والے ایل ای ڈی بلب پر مائن کرافٹ گیم چلانے میں کامیابی حاصل کی۔ اس تجربے نے دکھایا کہ جدید ٹیکنالوجی کے انتہائی محدود آلات پر بھی حیران کن کام ممکن ہیں۔برطانیہ میں ایک تجویز سامنے آئی کہ ڈیجیٹل ڈیٹا اور غیر ضروری ای میلز کو ڈیلیٹ کرنے سے ڈیٹا سینٹرز کا بوجھ کم ہو سکتا ہے جس سے پانی کی بچت بھی ممکن ہے۔ یہ دعویٰ عجیب مگر دلچسپ نوعیت کا تھا۔ایک فیشن ڈیزائنر نے ہزاروں فٹ فائبر آپٹک کیبل استعمال کرتے ہوئے ایسا لباس تیار کیا جو انٹرنیٹ سے جڑا ہوا تھا۔ یہ تجربہ محض آرٹ کے لیے تھا اور ٹیکنالوجی اور فیشن کے امتزاج کو اجاگر کرتا ہے۔



