ٹیکنالوجی

خبردار! ہیکرز نے واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک کرنے کا نیا راستہ ڈھونڈ نکالا

سیکیورٹی محققین نے خبردار کیا ہے کہ ہیکرز نے واٹس ایپ کے انکریپشن میں دخل اندازی کے بغیر اکاؤنٹ ہیک کرنے کا راستہ ڈھونڈ نکالا ہے۔گھوسٹ پیئرنگ نامی جعلسازی واٹس ایپ کے فیچر کا فائدہ اٹھاتے ہوئے صارفین کو ان کے اکاؤنٹ ایسے ڈیوائس سے جوڑنے کے لیے چکمہ دیتے ہیں جس کو ہیکرز کنٹرول کر رہے ہوتے ہیں، جس کے بعد ان ہیکرز کو پیغامات، تصاویر، ویڈیو اور وائس نوٹس تک رسائی ہوجاتی ہے۔ہیکرز اکاؤنٹ کو قابو میں لینے کے بعد کانٹیکٹس کو میسج بھیج سکتے ہیں تاکہ ہیکنگ کی مزید کوششیں کی جا سکیں۔یہ جعلسازی صرف ایک میسج کے ذریعے کی جاتی ہے جو بظاہر متاثرہ شخص کو اس کے کسی جاننے والے کے پاس سے موصول ہوتا ہے۔میسج میں ایک لنک ہوتا ہے جو صارف کو تصویر دکھانے کا بتاتا ہے لیکن حقیقت میں وہ صارف کو ایک جعلی فیس بک لاگ اِن پیج میں لے جاتا ہے جو ہیکرز کو ان کے فون میں گھسنے میں مدد دیتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button