جانی دشمن سمجھی جانے والی ڈولفن اور کلر وہیل سے متعلق دلچسپ اور حیران کن سائنسی تحقیق

سائنسن دانوں نے ایک حیران کن مگر خوشگوار تحقیق میں ثابت کردیا کہ ایک دوسری کی روایتی دشمن اور جان لیوا حریف سمجھے جانے والی ڈولفن اور کلر وہیل درحقیقت آپس میں گہری دوست ہیں۔نیچر پبلشنگ گروپ کے عالمی شہرت یافتہ مؤقر سائنسی جریدے سائنٹیفک رپورٹس میں شائع ہونے والی تحقیق نے سوچ و فکر کے نئے زاویے واں کردیئے۔تحقیق کاروں نے اس ریسرچ کے لیے کینیڈا کے ساحل کا انتخاب کیا تھا جہاں ایک حیرت انگیز قدرتی منظر نے سائنس دانوں کی توجہ حاصل کر لی تھی۔یہ منظر ڈولفنز کو اپنے روایتی دشمن سمجھے جانے والے اورکاز (کِلر وہیلز) کے ساتھ مل کر شکار کرتے دیکھنا تھا، جو واقعی کسی انکشاف سے کم نہ تھا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب ان دونوں سمندری ممالیہ جانوروں کے درمیان اس نوعیت کا باقاعدہ تعاون ریکارڈ کیا گیا ہے۔تحقیق کے مطابق برٹش کولمبیا کے ساحل پر پائی جانے والی سفید دھاری والی پیسیفک ڈولفن کو مقامی کلر وہیل کے ساتھ مل کر سالمن مچھلی کا شکار کرتے دیکھا گیا۔



