ٹیکنالوجی

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے صارفین کیلئے انتباہ جاری کر دیا!

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے آئی فون صارفین کو گوگل کروم کے استعمال سے خبردار کر دیا۔کمپنی نے اپنے صارفین کو انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کروم کے بجائے سفاری براؤزر ان کی پرائیویسی کی حقیقی طور پر محفوظ کرنے میں مدد دیتا ہے۔ایپل کی جانب سے جاری انتباہ میں اب خفیہ فنگر پرنٹنگ کو شامل کیا گیا ہے۔ایپل کا کہنا تھا کہ سفاری ایڈورٹائزر اور ویب سائٹس کو منفرد انداز میں ’فنگر پرنٹ‘ اکٹھا کرنے سے روک کر کام کرتا ہے۔فنگر پرنٹنگ سے نمٹنے کے لیے سفاری سسٹم کانفیگریشن کا ایک سادہ ورژن پیش کرتی ہے تاکہ زیادہ تر ڈیوائسز ٹریکرز کو ایک جیسی لگیں اور آپ کی ڈیوائس کی شناخت مشکل ہوجائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button