ٹیکنالوجی

ٹک ٹاک نے کری ایٹرز کو بااختیار بنانے کے لیے نئے فیچرز متعارف کرا دئیے

ٹک ٹاک نے حال ہی میں اپنے پلیٹ فارم کو تمام صارفین کے لیے مزید محفوظ، معاون اور بااختیار بنانے کے لیے نئے فیچرز کا ایک جامع سلسلہ متعارف کرایا ہے۔ ٹک ٹاک پاکستان میں کری ایٹرز کو حفاظتی اور پیداواری ٹولز فراہم کر رہا ہے تاکہ وہ اپنی تخلیقی صلاحیتوں پر توجہ مرکوز کر سکیں، اپنے مداحوں سے بہتر رابطہ قائم کر سکیں، اور پلیٹ فارم پر زیادہ کنٹرول محسوس کریں۔ یہ فیچرز کری ایٹرز کو غیر مطلوب رویوں سے محفوظ رکھتے ہیں اور انہیں اپنے کنٹنٹ اور مداحوں کے تعاملات کو بہتر طور پر منظم کرنے کے قابل بناتے ہیں۔ٹک ٹاک نے ’کری ایٹر کیئر موڈ‘ کے نام سے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جو پاکستانی کری ایٹرز کو اپنے کمنٹس سیکشن کو بہتر طور پر منظم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ جب یہ فیچر فعال کیا جاتا ہے تو کری ایٹر کیئر موڈ خودکار طریقے سے اُن تبصروں کو چھپا دیتا ہے جو توہین آمیز، ہراساں کرنے والے یا فحش نوعیت کے ہوں، خاص طور پر ایسے کمنٹس جنہیں کری ایٹرز پہلے ہی رپورٹ یا حذف کر چکے ہوں۔اس سے کری ایٹرز کو تبصروں کی نگرانی میں زیادہ وقت ضائع کرنے کی بجائے ویڈیوز بنانے پر توجہ دینے میں سہولت ملتی ہے۔اس فیچر کواسمارٹ ٹیکنالوجی کی طاقت حاصل ہے جو ہر کری ایٹرسے سیکھتی ہے اور طرزِ عمل کے نمونوں کی بنیاد پر ایک محفوظ اور زیادہ مثبت کمیونٹی ماحول کو یقینی بناتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button