ٹیکنالوجی

ماحول سے پانی اکٹھا کرنے والا رنگ تیار

آسٹریلیا میں محققین نے ایک نئی قسم کا رنگ تیار کیا ہے جو سطح کا درجہ حرارت 6 ڈگری سیلسیئس تک کم کر سکتا ہے۔ ساتھ ہی یہ رنگ ماحول سے تازہ پانی بھی کشید کر سکتا ہے۔یونیورسٹی آف سڈنی کی ایک ٹیم اور ایک اسٹارٹ اپ ڈیو پوائنٹ انوویشن کا تیار کیا گیا یہ رنگ شدید موسم میں عمارتوں کو ٹھنڈا رکھنے میں مدد دینے کے ساتھ خشک علاقوں میں پانی کی کمی بھی پوری کر سکتا ہے۔چھ مہینے کی آزمائش کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ یہ رنگ روزانہ فی مربع 390 ملی لیٹر پانی اکٹھا کر سکتا ہے جس کا مطلب ہے کہ ایک شخص کے لیے ضروری پانی کی مقدار 12 مربع میٹر کی سطح سے حاصل کی جاسکتی ہے۔جامعہ کے نینو انسٹیٹیوٹ سے تعلق رکھنے والی پروفیسر شیارا نیٹو کا کہنا تھا کہ یہ ٹیکنالوجی نہ صرف چھتوں پر پڑنے والی کوٹنگ کی سائنس کو ہی جدت نہیں بخشتی ہے بلکہ کم لاگت والے پائیدار پانی کے ذرائع کی راہ بھی کھولتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button