ٹیکنالوجی

سام سنگ کے ’ٹرائی-فولڈ‘ سے متعلق دلچسپ انکشاف

ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ اپنا پہلا سہ جہتی (ٹرائی-فولد) اسمارٹ فون رواں برس متعارف کرانے جا رہی ہے لیکن کمپنی کی جانب سے ابھی تک تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔البتہ، KIPRIS میں شائع ہونے والے پیٹنٹ ڈاکیومنٹ میں گلیکسی زی ٹرائی فولڈ نامی فون کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ٹرائی-فولڈ میں تین بیٹریاں دی جائیں گی۔ڈاکیومنٹ کے مطابق چونکہ یہ ایک ٹرائی-فولڈنگ اسمارٹ فون ہے، اس میں تین خانے ہوں گے اور ہر خانے میں ایک بیٹری سیل ہوگا۔دیے گئے ٹرائی فولڈ کے خاکے میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سب سے چھوٹی بیٹری ٹی 1 اس خانے میں ہے جس میں تین ریئر کیمرا ہیں جبکہ دوسری بڑی بیٹری ٹی 3 اس خانے میں ہے جس میں کوور ڈسپلے ہے۔ سب سے بڑی بیٹری ٹی 2 اس خانے میں ہے جو ٹرائی فولڈ کے فولڈ ہونے پر درمیان میں آتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button