ٹیکنالوجی

حاملہ ہونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ

حال ہی میں دنیا کا پہلے حاملہ روبوٹ کا تصور پیش کیا گیا ہے جو دلچسپی اور اخلاقی بحث کا محور بنا ہوا ہے۔چین میں واقع گوانگژو کی کائیوا ٹیکنالوجی ایک ایسا انسان نما روبوٹ ڈویلپ کر رہی ہے جس کے پیٹ میں مصنوعی رحم نصب ہوگا۔اس منصوبے کا مقصد ایک انسان نما روبوٹ میں بجائے رحم کے، حمل سے لے کر ولادت تک کے تمام مراحل کو انجام دینا ہے۔ روبوٹ ایک مصنوعی مادہ سیال میں جنین کو پالے گا، جس کو ٹیوب کے ذریعے غذایت اور آکسیجن فراہم کی جائے گی، بالکل فطری رحم میں ہونے والے عمل کی طرح۔ اس حاملہ روبوٹ کا پروٹوٹائپ 2026 تک متعارف کرانے کا اہتمام ہے جس کی قیمت تقریباً 100000 یوآن (14000 ڈالرز) ہوگی۔ اس منصوبے نے چین میں بانجھ پن کا بڑھتا ہوا مسئلہ مدنظر رکھتے ہوئے شہرت حاصل کی ہے لیکن ساتھ ہی یہ متعدد اخلاقی، قانونی اور سماجی مسائل کے حوالے سے موضوعِ بحث بھی بن رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button