دنیا بھر میں فیس بک اور انسٹاگرام اچانک بندش کے بعد بحال

دنیا بھر میں فیس بک اور انسٹاگرام اچانک بندش کے بعد بحال

پاکستان سمیت دنیا بھر میں میٹا پلیٹ فارمز فیس بک، انسٹاگرام اور میسنجر اچانک بندش کے بعد بحال ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق دنیا بھر میں فیس بک کے اکاؤنٹس اچانک لاگ آؤٹ ہوگئے تھے جس کے بعد سے صارفین دوبارہ لاگ ان نہیں ہو پارہے ہیں۔تقریباً ڈیڑھ یا پونے دو گھنٹے کے تعطل کے بعد فیئس بک دوبارہ بحال ہوگئی تاہم انسٹاگرام استعمال کرنے میں اب بھی مشکلات کا سامنا ہے۔پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک سے فیس بک، انسٹاگرام بند ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں تاہم اس حوالے سے فی الحال کوئی وجہ سامنے نہیں آسکی۔ واضح رہے کہ پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پہلے ہی گزشتہ کئی دنوں سے ڈاؤن ہے۔دریں اثنا پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم میٹا کو عالمی سطح پر بندش کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے پاکستانی صارفین بھی متاثر ہوئے۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے