کھیل

فیفا کاکلب ورلڈکپ کیلئے 32 ٹیموں کو ایک ارب ڈالر رقم تقسیم کرنے کا اعلان

فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے کلب ورلڈکپ میں حصہ لینے والی ٹیموں کیلئے انعامی رقم کا اعلان کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کلب فٹبال ورلڈکپ کیلئے فیفا نے 32 ٹیموں کیلئے 1 ارب ڈالر (یعنی 2 کھرب 76 ارب 39 کروڑ 46 لاکھ سے زائد) انعامی رقم دینے کا اعلان کیا ہے۔کلب ورلڈکپ رواں سال 14 جون سے 13 جولائی کے درمیان امریکا میں منعقد ہو رہا ہے۔فٹبال کی گورننگ باڈی فیفا کے مطابق اس سال 32 ٹیمیں، جن میں 12 یورپ کی ہیں، میگا ایونٹ میں حصہ لیں گی، جن کیلئے 1 ارب ڈالرز کی ریکارڈ انعامی رقم مقرر کی گئی ہے۔فیفا کے صدر جیانی انفنٹینو کا کہنا ہے کہ رواں سال ممکنہ طور پر 2 ارب ڈالرز تک آمدنی کی امید ہے، جسے کلب ورلڈ کپ میں حصہ لینے والی ٹیموں اور دنیا بھر کے کلب فٹ بال کے لیے وقف کیا جائے گا۔جیانی انفنٹینو کا کہنا ہے کہ کلب ورلڈکپ سے حاصل ہونیوالی آمدنی سے فیفا ایک ڈالر بھی اپنے پاس نہیں رکھے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button