ساروو گنگولی نے انگلش ٹیم کے زخموں پر نمک چھڑک دیا

ساروو گنگولی نے انگلش ٹیم کے زخموں پر نمک چھڑک دیا

بھارت کے سابق کپتان ساروو گنگولی نے راجکوٹ ٹیسٹ میں انگلینڈ کی شکست کے بعد ان کے زخموں پر نمک چھڑک دیا۔بی سی سی آئی کے سابق چیف گنگولی نے انڈین کنڈیشنز میں انگلینڈ کے جیتنے کے امکانات کے بارے میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے ان کی باز بال کرکٹ پر گفتگو کی ہے اور برصغیر کی پچز کو انگلش ٹیم کے لیے چیلنجنگ قرار دیا ہے۔ساروو گنگولی نے کہا کہ باز بال کرکٹ اچھی ہے لیکن انگلینڈ کے لیے بھارتی کنڈیشن میں کامیاب ہونا مشکل ہے۔ اگر میزبان ٹیم سیریز ہارتی ہے تو یہ میرے لیے حیرانی کی باتی ہوگی۔انھوں نے کہا کہ برائے مہربانی یہ بات یاد رکھیں کہ انڈین ٹیم ویرات کوہلی اور کے ایل راہول جیسے بیٹرز کے بغیر کھیل رہی ہے۔ یہ ایک نوجوان ٹیم ہے جس میں بہت سے نئے چہرے شامل ہیں پھر بھی، انگلینڈ جدوجہد کر رہا ہے۔سابق بھارتی کپتان نے کہا کہ بھارتی پلیئز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یشسوی جیسوال نہ صرف ایک اچھے کھلاڑی ہیں بلکہ وہ کھیل کے تمام فارمیٹس کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ سرفراز نے اچھی شروعات کی ہے۔ اسے اب بیرون ملک بھی کارکردگی دکھانا ہوگی۔ سرفراز ابھرتے ہوئے کرکٹرز کے لیے ایک اچھی مثال ہیں، جنھیں یہ بات ذہن میں رکھنی چاہیے کہ اگر وہ مسلسل اسکور کرتے ہیں تو انھیں مواقع ملیں گے۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے