یشسوی جیسوال نے میرا ورلڈ ریکارڈ نہیں توڑا، وسیم اکرم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ بھارتی کرکٹر یشسوی جیسوال نے میرا ریکارڈ نہیں توڑا۔اے اسپورٹس کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے سابق مایہ ناز کرکٹر نے کہا کہ ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکے مارنے کا میرا ریکارڈ نہیں ٹوٹا، اس ریکارڈ کو یشسوی جیسوال نے برابر کیا ہے۔وسیم اکرم نے کہا کہ لوگ بہت کہتے ہیں کہ میں نے یہ اننگز زمبابوے کے خلاف کھیلی لیکن یہ اتنا آسان نہیں تھا۔ مجھے یاد ہے کہ جب میں بیٹنگ کرنے کے لیے گیا تو ہمارا اسکور 6 وکٹوں پر 170 رنز تھا۔دنیا کے عظیم فاسٹ باؤلر وسیم اکرم نے زمبابوے کے خلاف 1996 میں ہونے والے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 363 گیندوں پر 257 رنز ناٹ آؤٹ بنائے تھے۔ پاکستان اس اننگز کی بدولت 553 رنز بنانے میں کامیاب رہا تھا۔تاہم پاکستان اس ٹیسٹ میچ میں کامیابی اپنے نام نہیں کرسکا تھا۔ زمبابوین ٹیم شیخوپورہ اسٹیڈیم میں ہونے والا مقابلہ ڈرا کرنے میں کامیاب رہی تھی۔واضح رہے کہ بھارتی اوپنر یشسوی جیسوال نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ شاندار ڈبل سنچری اسکور کرتے ہوئے 214 رنز بنائے تھے اور ان کی اننگز میں 12 چھکے بھی شامل تھے۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے