کوئٹہ گلیڈی ایٹر میںمحمد عامر کی شمولیت سے تجربہ کار فاسٹ بولر کی کمی پوری ہوگی:ویون رچرڈ

کوئٹہ گلیڈی ایٹر میںمحمد عامر کی شمولیت سے تجربہ کار فاسٹ بولر کی کمی پوری ہوگی:ویون رچرڈ

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کے آغاز سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹور ویو رچرڈز نے محمد عامر کے بارے میں بڑی پیش گوئی کردی۔مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے ویو رچرڈز نے کہا کہ میں نے ہمیشہ محمد عامر کی تعریف کی ہے اور مجھے انہیں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے کھیلتے ہوئے دیکھ کر خوشی ہوئی۔انہوں نے کہا کہ نسیم شاہ کے فرنچائز چھوڑنے کے بعد محمد عامر کی شمولیت سے تجربہ کار فاسٹ بولر کی کمی پوری ہوگی، پچھلے کچھ سیزنز سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں کامیاب نہیں رہے تاہم تبدیلیاں ٹیم کیلئے کارگر ثابت ہوسکتی ہیں۔سرفراز کے حوالے سے گلیڈی ایٹرز کے مینٹور نے کہا کہ میں سابق کپتان کا بڑا مداح ہوں البتہ قیادت میں تبدیلی سے انکا دباؤ کم ہوگا۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے