اے ٹی پی موزیل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ، انگلینڈ کے کیمرون نوری سیمی فائنل میں پہنچ گئے
پیرس: انگلینڈ کے کیمرون نوری اے ٹی پی موزیل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔انگلینڈ کے نامور ٹینس سٹار کیمرون نوری اپنی عمدہ کھیل کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے اے ٹی پی موزیل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل راؤنڈ میں پہنچے، 29 سالہ برطانوی ٹینس سٹارکیمرون نوری نے جولائی 2024ء کے بعد یہ تیسری اے ٹی پی ٹور پر کامیابی حاصل کی ہے۔مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل راؤنڈ میں 29 سالہ برطانوی ٹینس سٹارکیمرون نوری نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے بیلجیم کے حریف کھلاڑی زیزو برگس کو 3-6، 7-6(8-6)اور 1-6 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا، جہاں ان کا مقابلہ میزبان فرانسیسی حریف کھلاڑی کورینٹین موٹیٹ سے ہوگا۔