بابراعظم دنیا کے بہترین بلےبازوں میں سے ایک قرار

بابراعظم دنیا کے بہترین بلےبازوں میں سے ایک قرار

قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے بابراعظم کو دنیا کے بہترین بلےبازوں میں سے ایک قرار دیدیا۔ انٹرویو میں قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ دنیا کا کوئی بھی کھلاڑی یہ نہیں کہہ سکتا کہ بابراعظم کا مستقبل خطرے میں ہے، انکے طویل فارمیٹ میں عظیم ترین بلے بازوں میں سے ایک بننے کی تمام خوبیاں موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کیخلاف مختصر وقفے کے بعد ہم بابراعظم کو ایک مضبوط کھلاڑی کے طور پر واپس دیکھیں گے، کسی بھی کرکٹر پر ایسا وقت آسکتا ہے اور اس سے نکلنے کی ایک وقفہ ضروری ہے، بابر ہمیشہ پاکستان کے اہم کھلاڑیوں میں سے ایک رہیں گے۔قبل ازیں بابراعظم نے گزشتہ ماہ کے آغاز میں وائٹ بال ٹیم کی کپتانی سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کیا تھا بعدازاں پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد بابراعظم سمیت شاہین، نسیم کو ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا تھا اور انہیں ریسٹ دیا گیا تھا۔گزشتہ دنوں بابراعظم کے مستعفیٰ ہونے کے بعد دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے کیلئے محمد رضوان کو کپتان جبکہ آغا سلمان کو انکا نائب مقرر کیا گیا تھا۔خیال رہے کہ بابراعظم آخری 9 ٹیسٹ میچز کی 17 اننگز میں انہوں نے صرف 352 اننگز میں 20.71 کی اوسط سے اسکور کرسکے ہیں، جس میں ان کا بہترین اسکور 41 ہے۔ 55 ٹیسٹ میچوں میں بابر نے 4392 کی اوسط سے 3997 رنز بنائے ہیں جن میں 9 سنچریوں اور 26 رنز ہیں۔

kamran