ورلڈکپ 2023؛ بھارت کو کتنی کمائی ہوئی؟ آئی سی سی نے تفصیلات شیئر کردیں

ورلڈکپ 2023؛ بھارت کو کتنی کمائی ہوئی؟ آئی سی سی نے تفصیلات شیئر کردیں

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارت میں ہونیوالے ون ڈے ورلڈکپ 2023 سے متعلق کمائی کی تفیصلات شیئر کردیں۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت نے 2023 ورلڈکپ کے دوران سیاحت اور میچز کے ذریعے 1.39 بلین ڈالر (11 ہزار 637 کروڑ سے زائد بھارتی روپے) کمائے، جس نے معیشت بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔رپورٹ کے مطابق مختلف مقامات پر میچز کی وجہ سے شائقین کرکٹ کو رہائش، سفر، کھانے پینے کی اشیا اور دیگر سہولیات سے فائدہ اٹھانے کی وجہ سے میزبان شہروں میں سیاحت بڑھی جبکہ 861.4 ملین امریکی ڈالر کی آمدنی ہوئی۔ایونٹ میں 1.25 ملین تماشائیوں نے میگا ایونٹ میں شرکت کی، جن میں 75 فیصد شائقین ایسے تھے جنہوں نے پہلی مرتبہ 50 اوور فارمیٹ دیکھنے کیلئے اسٹیڈیم کا رخ کیا۔تقریباً 55 فیصد فینز نے ہندوستان کا دورہ کیا جن میں 19 فیصد وہ افراد تھے جو پہلی بار بھارت آئے۔آئی سی سی کیلئے نیلسن کی جانب سے کیے گئے اقتصادی جائزے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کمائی کے لحاظ سے گزشتہ سال اکتوبر-نومبر میں منعقد ہونے والا میگا ایونٹ اب تک کا سب سے بڑا ون ڈے ورلڈکپ تھا۔آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو جیوف ایلارڈائس نے ایک بیان میں کہا کہ مینز کرکٹ ورلڈکپ 2023 نے کرکٹ کی اہم معاشی طاقت کا مظاہرہ کیا اور بھارت کو 1.39 بلین امریکی ڈالر کا معاشی فائدہ پہنچایا۔آسٹریلیا نے ٹورنامنٹ میں ناقابلِ شکست بھارت کو ہراکر ریکارڈ چھٹی مرتبہ ٹرافی اپنے نام کی تھی۔

kamran