پیرس اولمپکس میں میڈل جیتنے والی چینی جمناسٹر ’’سوپ‘‘ بیچنے لگی
حال ہی میں ختم ہونے والے پیرس اولمپکس میں چین کیلئے چاندی کا تمغہ جیتنے والی جمانسٹر نے وطن واپسی کے بعد سوپ فروخت کرنا شروع کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق چینی صوبے ہنان کے شہر ہینگیانگ کی رہائشی 18 سالہ جماسٹک گرل ژو کن نے حال ہی میں پیرس اولمپکس میں اپنے ملک کے لیے چاندی کا تمغہ جیت کر عالمی سطح پر شہرت حاصل کی۔تاہم اس شہرت نے جماسٹر کا دماغ ساتویں آسمان پر نہیں پہنچایا اور وہ وطن واپس آنے کے بعد دوبارہ اپنے خاندازن کے ریسٹورینٹ میں سوپ فروخت کرنے لگی ہیں، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔اس ویڈیو میں ژو کن کو اولمپک یونیفارم پہن کر لوگوں کو کھانا اور سوپ پیش کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ان کی اس ادا نے صارفین کو بہت متاثر کیا اور وہ نوجوان جمناسٹر کے جذبے کو سراہ رہے ہیں۔