افغانستان نے سابق بھارتی کرکٹر کی خدمات حاصل کر لیں
افغانستان نے سابق بھارتی کرکٹر کو عبوری اسسٹنٹ کوچ کے طور پر مقرر کر دیا۔سابق ہندوستانی فرسٹ کلاس کرکٹر اور ٹیم کے سابق فیلڈنگ کوچ آر سریدھر کو افغانستان کی قومی کرکٹ ٹیم کا عبوری اسسٹنٹ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔افغانستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان واحد ٹیسٹ گریٹر نوئیڈا میں 9 ستمبر سے شروع ہونے والا ہے۔ اس کے بعد افغانستان 18، 20 اور 22 ستمبر کو جنوبی افریقہ کے خلاف تین ون ڈے میچوں کے لیے شارجہ جائے گا۔ایک آفیشل بیان میں اے سی بی نے تصدیق کی کہ سریدھر نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ واحد ٹیسٹ میچ اور جنوبی افریقہ کے خلاف تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے لیے افغان ٹیم میں شامل ہوں گے۔اے سی بی نے اس عبوری ذمہ داری کے بعد سریدھر کے ساتھ طویل مدتی شراکت داری کی امید ظاہر کی۔