میڈل نہ جیتنے والی ونیش نے اپنے استقبال کو 1000 گولڈ میڈل سے بہتر قرار دیدیا!

میڈل نہ جیتنے والی ونیش نے اپنے استقبال کو 1000 گولڈ میڈل سے بہتر قرار دیدیا!

بھارت کی نامور خاتون پہلوان ونیش پھوگاٹ نے دہلی پہنچنے پر اپنے استقبال کو 1000 اولمپکس گولڈ میڈل سے بہتر قرار دیدیا ہے۔پیرس اولمپکس میں وزن کی وجہ سے باہر ہونے والی ونیش پھوگاٹ ہفتے کو نئی دہلی میں وطن واپس پہنچیں تو ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ آئی جی آئی ائیرپورٹ کے باہر ہزاروں مداح جمع ہوئے اور ان کے ساتھ زبردست یکجہتی کا اظہار کیا جس پر خاتون پہلوان کافی خوش نظر آئیں۔اپنے آبائی شہر پہنچنے پر، ونیش پھوگٹ نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا، انھوں نے کہا کہ اگرچہ میں گولڈ میڈل نہیں جیت سکی لیکن یہاں کے لوگوں نے مجھے گولڈ میڈل دیا ہے، مجھے جو پیار اور عزت ملی ہے وہ 1000 گولڈ میڈلز سے زیادہ ہے۔نامور پہلوان نے اپنی نااہلی کے بعد اپنے پہلے رد عمل میں کہا کہ اگر حالات بہتر ہوں تو وہ خود کو 2032 تک میڈل کے لیے مقابلہ کرتے ہوئے دیکھ سکتی ہیں۔ونیش پھوگٹ کا کہنا تھا کہ ابھی میری بہت زیادہ ریسلنگ باقی ہے لیکن اب میں اپنے مستقبل کے بارے میں غیر یقینی کا شکار ہوں ہے کیوں شاید اب چیزیں پہلے جیسی نہ ہو پائیں۔خیال رہے کہ پیرس اولمپکس 2024 کے ریسلنگ مقابلے میں بھارتی خاتون ریسلر ونیش پھوگاٹ کو فائنل میچ سے قبل نااہل قرار دیدیا گیا تھا۔ونیش پھوگاٹ نے کوارٹر فائنل مقابلہ اور سیمی فائنل مقابلہ بہترین انداز میں جیت کر 50 کلوگرام کی کیٹیگری کے فائنل میں جگہ بنائی تھی تاہم انھیں 100 گرام وزن زیادہ ہونے پر نااہل قرار دیا گیا تھا۔

kamran