بنگلادیش کو پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل بڑا دھچکا

بنگلادیش کو پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل بڑا دھچکا

بنگلادیش کو پاکستان کیخلاف سیریز سے قبل انجری کی صورت میں بڑا دھچکا لگ گیا۔بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ محمود الحسن انجری کے باعث ٹیم سے باہر ہوگئے ہیں، انہیں ڈاکٹرز نے 3 ہفتوں کے آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔بورڈ نے محمود الحسن کے متبادل کھلاڑی کے نام کا تاحال اعلان نہیں کیا۔کرک بز کی رپورٹ کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے چیف فزیو کا کہنا ہے کہ محمود الحسن کے کمر کے دائیں حصے میں چوٹ آئی ہے جس کے باعث انہیں 3 ہفتوں تک کرکٹ سے دور رہنا پڑے گا۔بنگلادیشی کرکٹر پاکستان شاہینز کیخلاف کھیلے گئی 2 چار روزہ میچز میں ٹیم کا حصہ تھے اور وہ فیلڈنگ کے دوران انجری کا شکار ہوگئے تھے جبکہ دوسری اننگز میں بیٹنگ کیلئے بھی نہیں آسکے تھے۔شاہینز کے خلاف محمود الحسن نے پہلی اننگز میں 65 رنز بنائے تھے۔واضح رہے کہ بنگلادیش کیخلاف سیریز کا پہلا ٹیسٹ 21 اگست سے راولپنڈی جبکہ دوسرا ٹیسٹ 30 اگست کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

kamran