گولڈ میڈل جیت کر الجیریا کی خاتون باکسر ایمان خلیف کا منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کو منہ توڑ جواب

گولڈ میڈل جیت کر الجیریا کی خاتون باکسر ایمان خلیف کا منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کو منہ توڑ جواب

پیرس اولمپکس کے دوران تنازعات میں الجھی الجیرین باکسر ایمان خلیف نے خواتین کے باکسنگ مقابلوں کا گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔پیرس اولمپکس کے ویمن باکسنگ 66 کلوگرام کیٹیگری کے فائنل مقابلے میں ایمان خلیف نے چین کی حریف کھلاڑی یینگ لیو ٹنگ کو 0-5 پوائنٹس سے شکست دی۔اولمپکس کے مقابلوں میں گولڈ میڈل جیت کر الجزائر کی خاتون باکسر ایمان خلیف نے منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دے دیا۔ایونٹ کے پہلے راؤنڈ میں اٹالین باکسر اینجلا کیرینی نے صرف 46 سیکنڈز کے بعد ہی ایمان خلیف سے لڑنے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد ایمان خلیف نے نہ صرف تمام فائٹس جیتیں بلکہ فیصلہ کن معرکے میں بھی کامیابی حاصل کر کے اس گیمز میں الجزائر کو دوسرا گولڈ میڈل جتوادیا۔اولپمکس مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد الجیرین خاتون باکسر ایمان خلیف کا کہنا تھا کہ تھا کہ آج میں بہت خوش ہوں، یہ میرا خواب تھا، آج میں اولمپک چیمپئن ہوں میں نے اس کامیابی کیلئے لگاتار 8 سال محنت کی ہے، آج میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے مجھے سپورٹ کیا۔

kamran