میچ فکسنگ کے الزام میں سری لنکن ٹیسٹ کرکٹر پروین جے وکرما پر فرد جرم عائد
دبئی : آئی سی سی نے سری لنکن ٹیسٹ کرکٹر پروین جے وکرما پر فرد جرم عائد کردی۔آئی سی سی نے سری لنکا کے بولر پر لنکا پریمیئر لیگ اور انٹرنیشنل میچز میں فکسنگ کے الزام میں فرد جرم لگائی، پروین جے وکرما نے آخری بار 2022 میں آسٹریلیا کے خلاف ہوم ٹی 20 سیریز میں سری لنکن ٹیم کی نمائندگی کی تھی۔آئی سی سی کا کہنا ہے کہ پروین جے وکرما کو لنکن پریمئر 2021 میں بکی نے میچ فکس کرنے کی آفر کی تھی لیکن انہوں نے اس آفر سے اینٹی کرپش یونٹ کو آگاہ نہیں کیا۔چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ سری لنکن کرکٹر نے میسجز ڈیلیٹ کرکے تفتیش میں خلل ڈالا، پروین جے وکرما کو جواب جمع کروانے کے لیے 6 اگست سے 14 روز کا وقت دیا گیا ہے۔اپریل 2021 میں بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ میں اپنا بین الاقوامی ڈیبیو کرنے والے جے وکرما نے پانچ ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز میں سری لنکا کی نمائندگی کی ہے۔