سری لنکا کیخلاف سیریز؛ ریکارڈز پھر کوہلی راہ تکنے لگے

سری لنکا کیخلاف سیریز؛ ریکارڈز پھر کوہلی راہ تکنے لگے

بھارتی ٹیم کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کو سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز میں ایک مرتبہ پھر ریکارڈز بنانے کا موقع مل گیا۔سابق کپتان و مڈل آرڈر بیٹر ویرات کوہلی 50 اوورز فارمیٹ میں تیسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کرکٹر کی فہرست میں شامل ہونے سے محض چند قدم دور رہ گئے۔بھارتی کرکٹر کو سری لنکا کیخلاف سیریز میں ون ڈے انٹرنیشنلز میں 14 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے 152 رنز درکار ہیں، فی الحال سچن ٹنڈولکر 18 ہزار 426 رنز کیساتھ ٹاپ پوزیشن پر موجود ہیں جبکہ سری لنکا کے کمار سنگاکارا 14 ہزار 234 رنز بناکر دوسری پوزیشن پر موجود ہیں۔ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں کوہلی کے پاس سب سے زیادہ ففٹیز اسکور کرنے کا موقع بھی موجود ہے، وہ 72 نصف سینچریوں کیساتھ سارو گنگولی کے کیساتھ موجود ہیں، محض ایک نصف سینچری انہیں دھونی کے ریکارڈ کے برابر لاکھڑا کرے گی جو 73 نصف سینریوں ہمراہ کرکٹ لیجنڈز کی فہرست میں موجود ہیں۔

kamran