ورلڈ جونیئر سکواش، پاکستان کے 2 کھلاڑی پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ورلڈ جونیئر سکواش، پاکستان کے 2 کھلاڑی پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ہیوسٹن : امریکا میں جاری ورلڈ جونیئر سکواش مقابلوں میں پاکستان کے دو کھلاڑیوں نے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ہیوسٹن میں جاری ایونٹ میں حمزہ خان اور عبداللہ نواز نے راؤنڈ آف 16 کیلئے کوالیفائی کر لیا۔حذیفہ ابراہیم کو راؤنڈ آف 32 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، حذیفہ ابراہیم کو ملائشیا کے حارتھُد دانیال نے تین ایک سے شکست دی، ملائشین کھلاڑی نے میچ میں 9-11، 5-11، 11-9 اور 5-11 سے کامیابی حاصل کی۔سیکنڈ سیڈ حمزہ خان نے راؤنڈ آف 32 میں مصر کے یوسف مبارک کو ہرایا، حمزہ خان نے اپنا میچ باآسانی 28 منٹ میں تین صفر سے جیتا، حمزہ کی جیت کا سکور 6-11، 8-11 اور 4-11 رہا۔پاکستان کے عبداللہ نواز اور کینیڈا کے واسع مقصود کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا، عبداللہ نواز نے دو ایک کے خسارے سے کم بیک کرکے تین دو سے کامیابی حاصل کی، عبداللہ نواز کی جیت کا سکور 12-10، 9-11، 11-6، 8-11 اور 5-11 رہا۔خیال رہے عبداللہ نواز پری کوارٹر فائنل میں مصر کے عمر اعظم کے مدمقابل ہوں گے۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے