اٹلی کی فٹبال ٹیم کے سابق کپتان ڈکیتی مزاحمت پر زخمی
روم: اطالوی فٹبال ٹیم کے سابق کپتان اور اے سی میلان کے سابق فٹبالر رابرٹو بیگیو شمالی اٹلی میں اپنے گھر پر مسلح ڈکیتی میں زخمی ہو گئے۔برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق پانچ مسلح ڈکیت 57 سالہ سابق فٹبالر کے گھر میں داخلے ہوئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر کمرے میں بند کیا۔اس دوران فٹبالر نے مزاحمت کی تو ڈکیتوں نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا اور ماتھے پر بندوق کا بٹ مارا جس کے نتیجے میں اُن کا سر پھٹ گیا۔ ڈاکٹرز نے رابرٹو کی حالت کو خطرے سے باہر قرار دیا ہے۔واضح رہے کہ 1994 میں امریکا میں منعقدہ ورلڈ کپ کے فائنل میں برازیل کے خلاف اطالوی ٹیم کی قیادت کرنے والے بیگیو نے 2004 میں فٹبال کو خیرباد کہہ دیا تھا۔