بھارت کا ٹی 20 ورلڈ کپ میں فاتحانہ آغاز، آئرلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست

بھارت کا ٹی 20 ورلڈ کپ میں فاتحانہ آغاز، آئرلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست

نیویارک: بھارت نے آئرلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دیکر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں فاتحانہ آغاز کردیا۔نیو یارک کے ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں گروپ اے کی ٹیموں کے مابین کھیلے گئے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آٹھویں میچ میں بھارت نے آئرلینڈ کا 97 رنز کا ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر 12.2 اوورز میں حاصل کرلیا۔ہدف کے تعاقب میں بھارت کی اننگز کا آغاز روہت شرما اور ویرات کوہلی نے کیا تاہم ویرات کوہلی صرف ایک رن بناکر آؤٹ ہوگئے۔روہت شرما 52 رنز بناکر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے جبکہ رشب پنت 36 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، سوریا کمار یادیو 2 رنز بناسکے۔آئرلینڈ کی طرف سے مارک ایڈیئر اور بین وائٹ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔قبل ازیں بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا تھا جو بھارتی ٹیم کے لیے اچھا ثابت ہوا۔آئرش بلے باز بھارتی بولرز کے آگے ریت کی دیوار ثابت ہوئے اور 7 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔آئرلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 16 اوورز میں 96 رنز بنائے اور پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی۔ گیرتھ ڈیلانی 26 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جبکہ ہاردک پانڈیا نے تین، ارشدیپ سنگھ اور بمرا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے علاوہ سراج اور اکسر پٹیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے