رکی پونٹنگ کے بعد اینڈی فلاور نے بھی بھارتی ٹیم کی کوچنگ میں بھی عدم دلچسپی ظاہر کردی
سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کے بعد اینڈی فلاور نے بھی بھارتی ٹیم کی کوچنگ میں بھی عدم دلچسپی ظاہر کردی۔پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز ملتان سلطانز کے ہیڈکوچ اور سابق زمبابوین کرکٹر اینڈی فلاور کا کہنا ہے کہ وہ بھارتی ٹیم کے ہیڈکوچ کی حثیت سے کام کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے۔آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلورو کے کوچ کے طور پر خدمات سرانجام دینے والے اینڈی فلاور نے مزید کہا کہ بھارتی ٹیم کی کوچنگ کیلئے اپلائی نہیں کیا اور اسوقت فرنچائز ٹیموں میں اپنی شمولیت سے خوش ہوں۔انہوں نے کہا کہ کئی بڑی ٹیموں کیساتھ بطور ہیڈکوچ منسلک رہا ہوں تاہم میری پوری توجہ فرنچائز کرکٹ ٹیموں کی کوچنگ پر ہے۔قبل ازیں سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے انکشاف کیا تھا کہ ہندوستانی ٹیم کا ہیڈکوچ بننے کی آفر کی گئی تھی تاہم فل ٹائم کوچنگ میں دلچسپی نہیں رکھتا البتہ فرنچائز سطح پر کوچنگ کیلئے دستیاب ہوں۔