ویڈیو: ٹینس اسٹار نواک جوکووچ کو سر پر پانی کی بوتل مار دی گئی
عالمی شہرت یافتہ ٹینس اسٹار نواک جوکووچ کو سر پر پانی کی بوتل مار دی گئی۔نواک جوکووچ نے اٹالین اوپن کے میچ میں فرانس کے کورینٹن ماوٹے کے خلاف 6، 3، 6 ایک سے کامیابی حاصل کی تھی۔نواک جوکووچ میچ کے اختتام کے بعد آٹوگراف دے رہے تھے جب انہیں سر کے پیچھے پلاسٹک کی سخت بوتل لگی، درد کی وجہ سے ٹینس اسٹار کو گراؤنڈ فوری چھوڑنا پڑی جس کے بعد انہیں فوری طبی امداد دی گئی۔ویڈیوز کے ذریعے اس بات کا تعین کیا جا رہا ہے کہ بوتل حادثاتی طور پر گر کر لگی یا جان بوجھ کر ماری گئی۔حادثے کے حوالے سے منتظمین کا کہنا ہے کہ نواک کو آٹوگراف دینے کے دوران بوتل لگی جس کے بعد انہیں طبی امداد دی گئی تاہم اب وہ اپنے ہوٹل میں ہیں اور ان کی حالت باعث تشویش نہیں۔دوسری جانب نواک جوکووچ نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ فکر مندی کے پیغامات پر سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں، یہ ایک حادثہ تھا میں ٹھیک ہوں اور آئس پیک کے ساتھ ہوٹل میں آرام کر رہا ہوں، اتوار کو سب سے ملاقات ہو گی۔