نیپال میں ویسٹ انڈین کرکٹرز کی بیگز گاڑی میں خود لوڈ کروانیکی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین سیخ پا

نیپال میں ویسٹ انڈین کرکٹرز کی بیگز گاڑی میں خود لوڈ کروانیکی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین سیخ پا

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے نیپال پہنچنے پر کھلاڑیوں کی اپنی مدد آپ کے تحت بیگز منی ٹرک میں لوڈ کروانے کی ویڈیو پر سوشل میڈیا پر آئی جس پر صارفین سیخ پا ہوگئے۔گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ویسٹ انڈیز ٹیم کے کھلاڑیوں کی نیپال پہنچنے پر ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں کھلاڑیوں کو اپنے بیگز منی ٹرک میں لوڈ کرواتے دیکھا گیا۔اس ویڈیو کے سامنے آن کے بعد نیپال میں کرکٹرز کیلئے سہولیات کی عدم دستیابی پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا سلسلہ جاری ہے ،اس تنقید کے ردعمل کے طور پر زمبابوے ٹیم کے کرکٹر سکندر رضانے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ایک ٹوئٹ بھی کی۔سکندر رضا نے لکھا کہ ’ مجھے پورا یقین ہے کہ نیپال بہترین میزبان ثابت ہوگا اور ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی ایشیائی ملک نیپال میں قیام کے دوران کسی چیز کی شکایت کرتے دکھائی نہیں دیں گے‘ ۔واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز ٹیم نے کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ نیپال کا دورہ کیا ہے ، اس دورے کے دوران ویسٹ انڈیز کی اے ٹیم نیپال کی سینئر مینز ٹیم کے خلاف 5 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلے گی۔ ویسٹ انڈیز ٹیم کے مطابق یہ دورہ خاص اہمیت کا حامل ہے کیونکہ ویسٹ انڈیز ٹیم کا دورہ نیپال یو ایس اے اور ویسٹ انڈیز میں یکم جون سے شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تیاری کیلئے اہم قدم ثابت ہوگا۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے