کھیل

فیفا ورلڈ کپ: کٹس میں ڈیزائن کی خرابی پر تحقیقات کا فیصلہ

امریکا کی اسپورٹس برانڈ بنانے والی معروف کمپنی نے فٹبال ورلڈ کپ سے قبل مختلف قومی ٹیموں کی جرسیوں میں سامنے آنے والے ڈیزائن مسئلے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ماہ ہونے والے انٹرنیشنل میچز کے دوران انگلینڈ، فرانس اور یوراگوئے سمیت کئی ٹیموں کی شرٹس کے کندھوں کے قریب ابھار واضح طور پر نظر آئے تھے، جس پر شائقین نے بھی تشویش کا اظہار کیا۔کمپنی کے ترجمان نے ایک بیان میں ’دی گارجین‘ کو بتایا کہ کٹس میں ایک معمولی مسئلہ کی نشاندہی ہوئی ہے، تاہم اس سے کھلاڑیوں کی کارکردگی متاثر نہیں ہوتی، البتہ مجموعی خوبصورتی توقعات کے مطابق نہیں رہی۔یہ مسئلہ نہ صرف میچ کے دوران استعمال ہونے والی شرٹس بلکہ شائقین کے لیے فروخت کی جانے والی جرسیوں میں بھی موجود ہے۔امریکی کمپنی اس ورلڈ کپ میں کئی بڑی ٹیموں کی کٹس تیار کر رہی ہے، جن میں امریکا، کینیڈا، برازیل، نیدرلینڈز اور کروشیا شامل ہیں۔یہ کٹس خاص کولنگ ٹیکنالوجی کے ساتھ بنائی گئی ہیں تاکہ کھلاڑی گرمی کے موسم میں بہتر کارکردگی دکھا سکیں۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button