کھیل

کیا رونالڈو کے گول کی تعداد 967 سے کم ہوگئی ہے؟

فٹبال کے عالمی سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو اپنے کیریئر کے ایک ہزار گولز کے تاریخی ہدف کے قریب پہنچ گئے ہیں۔حال ہی میں رونالڈو نے النصر کی جانب سے النجمہ کے خلاف میچ میں دو گول اسکور کیے جس کے بعد ان کے مجموعی گولز کی تعداد 967 ہوگئی اور وہ اس سنگ میل سے صرف 33 گول دور ہیں۔تاہم، سوشل میڈیا اور کچھ ویب سائٹس جیسے پر یہ دعویٰ سامنے آیا کہ رونالڈو کے کیریئر گولز 961 ہیں، کیونکہ 2023 کے عرب کلب چیمپئنز کپ کے چھ گولز کو باضابطہ شمار نہیں کیا جا رہا۔ان پلیٹ فارمز کے مطابق یہ ٹورنامنٹ دوستانہ مقابلہ تھا۔اسی دوران یہ افواہیں بھی گردش کرنے لگیں کہ فیفا نے خود اس ٹورنامنٹ کو تسلیم نہیں کیا۔ لیکن یہ تمام دعوے بے بنیاد ثابت ہوئے۔انٹرنیشنل فیڈریشن آف فٹبال ہسٹری اینڈ اسٹیٹسٹکس (آئی ایف ایف ایچ ایس) نے واضح کیا کہ رونالڈو کے تمام گولز درست ہیں، جن میں متنازعہ چھ گول بھی شامل ہیں۔مزید یہ کہ فیفا نے بھی رونالڈو کو 950ویں گول پر مبارکباد دیتے وقت ان گولز کو شامل کیا تھا جس سے تمام شکوک و شبہات ختم ہوگئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button