کھیل
کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر آسٹریلیا میں گرفتار

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کراچی کنگز کی قیادت کرنے والے ڈیوڈ وارنر کو سڈنی پولیس نے گرفتار کرلیا۔آسٹریلوی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق آسٹریلوی بلے باز ڈیوڈ وارنر کو نشے میں ڈرائیونگ کرتے ہوئے سڈنی میں گرفتار کیا گیا۔کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر چند دنوں کے لیے پاکستان سے آسٹریلیا گئے تھے۔ ان کے جسم میں قانونی حد سے دوگنا الکوحل پائی گئی۔وارنر کو گرفتار کر کے ماروبرا پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا۔ ٹیسٹ کرکٹر اگلے ماہ عدالت میں پیش ہوں گے۔



