کھیل

فیفا ورلڈکپ میں رسائی حاصل کرنے میں ناکامی، اٹلی کے ہیڈ کوچ مستعفی

فیفا ورلڈکپ 2026 میں رسائی حاصل کرنے میں ناکامی کے بعد اٹلی کے ہیڈ کوچ مستعفی ہوگئے۔اٹالین فٹبال فیڈریشن نے تصدیق کی ہے کہ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ گینارو گٹوزو کا دور اختتام پذیر ہو گیا ہے۔یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب اٹلی مسلسل تیسری بار ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہا۔اٹلی کو بوسنیا کے خلاف پلے آف فائنل میں پنالٹی شوٹ آؤٹ پر شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد کوچنگ اسٹاف اور انتظامیہ پر شدید دباؤ بڑھ گیا تھا۔گٹوزو کی رخصتی ایک بڑے انتظامی بحران کے بعد سامنے آئی کیونکہ ایک روز قبل فیڈریشن کے صدر گیبریئل گراوینا اور ٹیم کے وفد کے سربراہ جیانلوئیگی بفون بھی اپنے عہدوں سے مستعفی ہو گئے تھے۔اپنے بیان میں گٹوزو نے کہا کہ وہ بھاری دل کے ساتھ یہ ذمہ داری چھوڑ رہے ہیں کیونکہ ٹیم مقررہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button