کھیل

ایڈم زیمپا نے آئی پی ایل پر پی ایس ایل کو اہمیت کیوں دی؟ وجہ خود بتادی

آسٹریلوی لیگ اسپنر ایڈم زیمپا نے کہا ہے کہ آئی پی ایل کا طویل دورانیہ غیر ملکی کھلاڑیوں کے لیے مشکل ثابت ہوتا ہے، یہی وجہ تھی کہ انہوں نے اس بار پی ایس ایل کو ترجیح دی۔لاہور میں ایک انٹرویو کے دوران زیمپا کا کہنا تھا کہ مختصر دورانیے کی ٹی ٹوئنٹی لیگز کھلاڑیوں کے لیے زیادہ موزوں ہوتی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اگرچہ ان کا ابتدائی منصوبہ اس سیزن میں آرام کرنے کا تھا، لیکن پی ایس ایل کے مختصر شیڈول نے انہیں شرکت پر آمادہ کیا۔زیمپا کے مطابق آئی پی ایل تقریباً ڈھائی ماہ تک جاری رہتی ہے، جس کی مدت کو کم کرکے کھلاڑیوں کو ریلیف دیا جاسکتا ہے۔زیمپا کو پہلی بار پی ایس ایل ڈرافٹ میں شامل کیا گیا جہاں کراچی کنگز نے انہیں بھاری معاوضے کے عوض ٹیم کا حصہ بنایا۔ان کی شاندار کارکردگی کی بدولت ٹیم نے ایونٹ میں بہترین آغاز کیا اور وہ نمایاں بولرز میں شامل ہیں۔ایڈم زیمپا نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ آئی پی ایل میں غیر ملکی اسپنرز، خاص طور پر لیگ اسپنرز کو وہ اہمیت نہیں دی جاتی جو دیگر لیگز میں دی جاتی ہے۔زیمپا نے واضح کیا کہ اب ان کی اولین ترجیح آسٹریلیا کے لیے کھیلنا اور اپنی فٹنس برقرار رکھنا ہے تاکہ وہ مستقبل کے بڑے ایونٹس میں شرکت کر سکیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button