کھیل

پی ایس ایل 11: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے حیدرآباد کنگز مین کو 40 رنز سے شکست دیدی

لاہور:پی ایس ایل 11 کے پانچویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے حیدرآباد کنگز مین کو 40 رنز سے شکست دے دی۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں حیدرآباد کنگز مین کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنا سکی۔کنگز مین کی جانب سے عرفان خان 33 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ حسان خان 31، کپتان مارنس لبوشین 23، عثمان خان 14، صائم ایوب 8، سید سعد علی 7، حماد اعظم 6 اور معاذ صداقت 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ابرار احمد نے 3 اور احمد دانیال نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ عثمان طارق، الزاری جوزف اور سعود شکیل نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے۔شمائل حسین 54 اور حسن نواز 53 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، ٹوم کرن 31 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، ان تین کے علاوہ کوئی بھی بلے باز ڈبل فگرز میں داخل نہیں ہوسکا۔حیدرآباد کنگز میں کی طرف سے ریلے میریدتھ نے 3، عاکف جاوید اور مہیش تیکھشانا نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔قبل ازیں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، حیدرآباد کنگز مین کی قیادت مارنوس لبوشنگے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت سعود شکیل کررہے ہیں۔واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور حیدر آباد کنگز مین کو اپنے اپنے پہلے میچ میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ پوائنٹس ٹیبل پر دونوں ٹیموں کے صفر، صفر پوائنٹس ہیں۔دونوں ٹیمیں آج کے میچ میں فتح حاصل کرکے ٹورنامنٹ میں اپنی پہلی کامیابی سمیٹنے کیلئے پر عزم ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button