بارسلونا اوپن : مارشل گرانولرز اورہوراشیوزیبالوس کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے
بارسلونا : ہسپانوی ٹینس سٹار مارشل گرانولرز اور ان کے ارجنٹائن کے جوڑی دار ہوراشیوزیبالوس پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی اے ٹی پی بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے ڈبلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے کوارٹر فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئی ۔بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا 71 واں ایڈیشن ریئل کلب ڈی ٹینس بارسلونا ، سپین میں جاری ہے ،جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی راؤنڈ میں ہسپانوی ٹینس سٹار مارشل گرانولرز اور ان کے ارجنٹائن کے جوڑی دار ہوراشیوزیبالوس پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی نے سخت مقابلے کے بعد ڈینیئل رنکن یاگی اور ان کے ہم وطن جوڑی دار اوریول روکا بٹالا پر مشتمل ہسپانوی جوڑی کو 3-6،7-5 اور 2-10سے شکست دے کر نہ صرف ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کر دیا بلکہ مینز ڈبلز کوارٹر فائنل راؤنڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔