کھیل
چیمپیئنز ٹرافی کے فاتح کپتان کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

لاہور:پاکستان ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق سرفراز احمد نے 54 ٹیسٹ، 117 ون ڈے انٹرنیشنل اور 61 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں مجموعی طور پر 6ہزار164 رنز بنائے۔سرفراز احمد نے پاکستان کی 100 انٹرنیشنل میچز میں قیادت کی۔اس موقع پر سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے کہ پاکستان کی جانب سے تینوں فارمیٹ میں کھیلنے کا موقع ملا، ہمیشہ کوشش کی کہ ملک کے لیے اچھے سے اچھے کر سکے۔انہوں ںے کہا کہ کرکٹ میں سفر بہت اچھا رہا، ایک بچے کی طرح گلی سے کرکٹ کھیلنا شروع کی اور پھر ہارڈ بال سے کرکٹ کھیلی، یقیناً یہ ایسا خواب تھا جو پورا ہوا۔سابق کپتان سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان نے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2017 بھی جیتی تھی۔



