کیوی کپتان مائیکل بریسویل نے پاکستان کے بارے میں کن خیالات کا اظہار کیا؟
راولپنڈی: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے نوجوان کپتان مائیکل بریسویل نے کہا ہے کہ پاکستان آکر بہت اچھا لگا، اپنی بہترین پرفارمنس دینگے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل کیوی کرکٹ ٹیم کے کپتان مائیکل بریسویل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم مضبوط سائیڈ ہے۔ کوشش ہوگی کہ بہترین پرفارمنس دیں۔کپتان نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم مائیکل بریسویل کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔انھوں نے کہا کہ ہم نے ٹیم میں نوجوان کھلاڑیوں کو بھی موقع دیا ہے، پاکستان کا دورہ پہلے بھی کرچکے ہیں۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ کل راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ سیریز کے پہلے 3 میچ راولپنڈی میں اور آخری 2 میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔بابراعظم ایک بار پھر پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت کریں گے جب کہ اظہر محمود پہلی بار پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے فرائض انجام دیں گے۔