کھیل

ویسٹ انڈین کھلاڑی سمیت 2 ٹیم آفیشلز کرپشن الزامات پر معطل

آئی سی سی نے ایک ویسٹ انڈین کھلاڑی سمیت دو ٹیم آفیشلز کو کرپشن الزامات پر معطل کردیا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے کھلاڑی اور ٹیم آفیشلز کو ویسٹ انڈیز کی بم 10 لیگ میں میچ فکسنگ کے الزامات پر معطل کیا گیا۔آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ٹیم ٹائنٹز کے مالک چترنجن راتھوڑ، آفیشل ٹریوون گریفتھ نے رولز کی خلاف ورزی کی، میچ کے نتائج کو ناجائز طریقے سے متاثر کرنے کی کوشش بھی کی گئی۔آئی سی سی کے مطابق ویسٹ انڈین کرکٹر جیون سیرلز نےمیچ فکسنگ کی اور کرپشن کی پیشکش سے آگاہ نہیں کیا۔واضح رہے کہ پونے ڈیولز کے ٹیم آفیشلز پراگ سنگھوی اور کرشن کمار چودھری پر پہلے ہی دو سالہ پابندی لگ چکی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button