کھیل
بنگلا دیش کے خلاف پہلے ون ڈے میں تین پاکستانی کھلاڑی ڈیبیو کریں گے، شاہین آفریدی

ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے تصدیق کی ہے کہ بنگلا دیش کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کی جانب سے تین کھلاڑی ڈیبیو کریں گے۔ڈھاکا میں پری میچ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہین آفریدی نے بتایا کہ صاحبزادہ فرحان، معاذ صداقت اور شامل حسین کو قومی ون ڈے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے اور یہ کھلاڑی اپنے کیریئر کا پہلا ون ڈے میچ کھیلیں گے۔کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ تینوں کھلاڑی شاندار کارکردگی دکھائیں گے کیونکہ انہوں نے ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ پرفارمنس دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صاحبزادہ فرحان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی ٹاپ اسکورر رہ چکے ہیں۔



