ایرانی حملوں کے بعد فٹبال اسٹار رونالڈو نے سعودی شہر ریاض چھوڑ دیا

ایرانی حملوں کے بعد عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نجی طیارے کے ذریعے سعودی عرب کے شہر ریاض سے میڈرڈ روانہ ہوگئے۔برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق رونالڈو کا نجی طیارہ رات آٹھ بجے ریاض سے روانہ ہوا اور تقریباً ایک بجے میڈرڈ پہنچ گیا۔ فلائٹ ٹریکر کے مطابق طیارہ مصر اور بحیرۂ روم کے اوپر سے گزرا۔فٹ بال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کا نجی طیارہ پیر کی رات سعودی عرب سے میڈرڈ کے لیے روانہ ہوا کیونکہ ایشین فٹ بال کنفیڈریشن نے ایران جنگ شروع ہونے کے بعد خلیجی خطے میں ہونے والے آٹھ میچوں کو معطل کر دیا تھا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جس نجی طیارے کے ذریعے رونالڈو میڈرڈ گئے ہیں اسکی مالیت تقریباً 61 ملین پاؤنڈ ہے۔ رونالڈو ریاض میں اپنی اہلیہ اور پانچ بچوں کے ساتھ مقیم ہیں۔تاہم برطانوی اخبار کے مطابق یہ تصدیق نہیں ہو سکی کہ آیا ان کا خاندان بھی اس پرواز میں ان کے ہمراہ موجود تھا یا نہیں۔



